اسلام آباد میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ اور ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ اور ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیسٹنگ اور ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔انٹر سٹی، بین الااضلاعی و بین الالصوبائی چلنے والی ٹرانسپورٹ کو 7 دن کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔ 7 دن میں ایم ٹیگ …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ اور ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیسٹنگ اور ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔انٹر سٹی، بین الااضلاعی و بین الالصوبائی چلنے والی ٹرانسپورٹ کو 7 دن کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔

7 دن میں ایم ٹیگ اور وہیکل امیشن ٹیسٹنگ نہ کروانے کی صورت میں بس سٹینڈ کا این او سی منسوخ کر دیا جائے گا۔اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام بس ٹرمینلز کو احکامات جاری کر دئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بس اڈے یومیہ بنیادوں پر انسپکشن اور ایم ٹیگ رپورٹ جمع کروانے کے پابند ہوں گے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں