اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹرسائیکلسٹس کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد آج سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ فینسی اور بغیر نمبر پلیٹ، لین وائلیشن، ون ویلنگ اور ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران موٹرسائیکلسٹس کو اس حوالے سے مکمل آگاہی …
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کی موٹرسائیکلسٹس کے خلاف کارروائیاں شروع

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹرسائیکلسٹس کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد آج سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ فینسی اور بغیر نمبر پلیٹ، لین وائلیشن، ون ویلنگ اور ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران موٹرسائیکلسٹس کو اس حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق مختلف شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کے دستے تعینات ہیں جو ان خلاف ورزیوں پر موٹرسائیکلز کو تھانوں میں بند کر رہے ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ استعمال کریں، ہیلمٹ کے بغیر ہرگز موٹرسائیکل نہ چلائیں اور اپنی لین میں رہ کر ڈرائیونگ کریں۔ترجمان نے کہا کہ لین وائلیشن اور بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ شہریوں کی جانوں کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے۔ شہری ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم عوام اور دیگر شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے شروع کی گئی ہے۔








