اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں 3ہزار 84 فی مکعب میٹر ہو گئی۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق پیر کو جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار سب سے زیادہ رہی جو ایچ ایٹ میں 3ہزار 60، جی سکس میں ایک ہزار 280 اور ایف ایٹ میں 840 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ …
اسلام آباد میں پولن کی مقدار کم ہوکر 3084 فی مکعب میٹر رہ گئی، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں 3ہزار 84 فی مکعب میٹر ہو گئی۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق پیر کو جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار سب سے زیادہ رہی جو ایچ ایٹ میں 3ہزار 60، جی سکس میں ایک ہزار 280 اور ایف ایٹ میں 840 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ تینوں سیکٹروں میں دیگر پولن کی تعداد بالترتیب 25، 160اور 133 فی مکعب میٹر رہی۔ واضح رہے کہ موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار بڑھنا شروع ہو گئی تھی جس میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔








