اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ سرویلینس رپورٹ جاری

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ سرویلینس رپورٹ جاری کردی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسدادِ ڈینگی ٹیموں کی جانب سے مختلف یونین کونسلز اور سیکٹرز میں انسپکشنز اور سرویلینس سرگرمیاں مکمل،گزشتہ روز مجموعی طور پر 265 مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے …

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ سرویلینس رپورٹ جاری کردی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسدادِ ڈینگی ٹیموں کی جانب سے مختلف یونین کونسلز اور سیکٹرز میں انسپکشنز اور سرویلینس سرگرمیاں مکمل،گزشتہ روز مجموعی طور پر 265 مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔دیہی علاقوں سے 25 جبکہ شہری علاقوں سے 11 ڈینگی کیس ریکارڈ کیے گئے۔

لاروا انسپکشن کے دوران 6 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا جبکہ 15 مقامات کلیئر قرار دیے گئے۔ہائی رسک علاقوں میں فوری طور پر اسپرے اور فوگنگ کی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد گرفتار جبکہ مختلف مقامات سیل کیے گئے ہیں، کسی بھی مقام پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم کو دیں، لاروا تلفی اور فیلڈ انسپکشنز کا عمل روزانہ کی بنیاد پر بلاتعطل جاری رہے گا۔

 

مزید خبریں