اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی، اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قرارداد پر عملدرآمد کا مطالبہ

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کی حمایت کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل پر زور دیا۔ چائنہ چوک سے ڈی چوک تک نکالی گئی ریلی کی قیادت وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر …

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کی حمایت کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل پر زور دیا۔

چائنہ چوک سے ڈی چوک تک نکالی گئی ریلی کی قیادت وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کی جبکہ حریت نمائندوں، سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی ریلی میں شرکت کی۔

انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ریلی کے مقررین نے مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی توجہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے وعدوں کے مطابق پرامن حل میں سہولت فراہم کرے۔

انہوں نے کشمیری عوام کی پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ ہر سال 5 فروری کو پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے تاکہ کشمیریوں سے اپنی حمایت کا اظہار کیا جا سکے اور متنازعہ علاقہ کی غیر حل شدہ حیثیت کی طرف توجہ مبذول کرائی جا سکے۔

مزید خبریں