وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستان کے عوام اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے
حضرت محمدﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور تعلیمات پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا ابدی سرچشمہ ہیں، وزیراعظم

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستان کے عوام اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت موقع پر وہ پاکستان کے عوام اور پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور تعلیمات پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا ابدی سرچشمہ ہیں، جو ہمیں رحم دلی، انصاف، برداشت، اتحاد اور دوسروں کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ سیرت النبیﷺ کی روشنی سے اپنے کردار اور اجتماعی طرزِ عمل کو منور کریں گےاور ایک پُرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے مل کر کام کریں گے۔








