اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر ملکی وفد کی آمدورفت کے پیش نظر شہر میں متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر ملکی وفد کی آمدورفت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر ملکی وفد کی آمدورفت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مری روڈ، کلب روڈ، ایکسپریس ہائی وے، جناح ایونیو سے خیابان چوک تک اور گارڈن ایونیو پر سکیورٹی انتظامات کے باعث مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن نافذ کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ مری روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر ڈائیورشن کے دوران شہری متبادل راستوں کے طور پر سری نگر ہائی وے، آئی جے پی روڈ اور نائنتھ ایونیو استعمال کر سکتے ہیں۔اسی طرح جناح ایونیو پر ڈائیورشن کی صورت میں شہریوں کو مارگلہ روڈ اور سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گارڈن ایونیو بند ہونے کی صورت میں ٹریفک کو سری نگر ہائی وے کی طرف موڑا جائے گا۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی منزل کی جانب روانگی سے قبل 15 سے 20 منٹ اضافی وقت رکھ کر نکلیں تاکہ ممکنہ تاخیر سے بچا جا سکے۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے۔ شہری مزید معلومات اور تازہ ترین ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔