اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے وفاقی دارالحکومت میں جاری کارروائیوں کے دوران ون ویلرز اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زائد سٹنٹ رائیڈرز کو گرفتار کر لیا۔ آئی ٹی پی کے حکام نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ خطرناک ڈرائیونگ پر قابو پانے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے اہم داخلی …
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون ویلرز کے خلاف کریک ڈائون، 200 سے زیادہ گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے وفاقی دارالحکومت میں جاری کارروائیوں کے دوران ون ویلرز اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زائد سٹنٹ رائیڈرز کو گرفتار کر لیا۔ آئی ٹی پی کے حکام نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ خطرناک ڈرائیونگ پر قابو پانے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے اہم داخلی اور خارجی راستوں پر 20 چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد ون ویلرز اور لا پرواہ ڈرائیوروں کو تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ کسی کو بھی اس قسم کی لاپرواہی سے اپنی یا دوسروں کی جان کو خطرہ میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور سڑکوں پر خطرناک اسٹنٹ کرنے کے حوالہ سے ان کی حوصلہ شکنی کریں۔سی ٹی او نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ون ویلرز اور قانون شکنوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس تمام شہریوں کے لیے محفوظ سڑکوں کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔








