اسلام آباد پولیس سٹی زون نے گزشتہ ماہ کےد وران جرائم پیشہ گینگز کے 13 ارکان سمیت 86 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مال مسروقہ،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد کیا۔
اسلام آباد پولیس سٹی زون نے جولائی میں جرائم پیشہ گینگز کے 13 ارکان، 86اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):اسلام آباد پولیس سٹی زون نے گزشتہ ماہ کےد وران جرائم پیشہ گینگز کے 13 ارکان سمیت 86 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مال مسروقہ،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد کیا۔
ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین کے مطابق سٹی زون پولیس نے جولائی کے دوران جرائم پیشہ گروہ کے 13 ارکان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد کے مال مسروقہ کے ساتھ ساتھ 2 موٹر سائیکل، 13 قیمتی موبائل،لیپ ٹاپ،بیٹریاں، 4 لاکھ روپے نقدی اور 90 لاکھ سے زیادہ مالیت کے طلائی زیورات برآمد کئے گئے۔
ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوئے۔اسی عرصہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 86 مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ایس پی سٹی،ڈاکٹر ایاز حسین نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ڈاکٹر ایاز حسین نے واضح کیا کہ برآمد شدہ سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔








