اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے F-9 اور پولیس لائنز ٹیسٹ سنٹرز پر فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کے تمام مراحل ( 29جولائی بدھ) کو بھی جاری ہیں۔
اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ کا عمل جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے F-9 اور پولیس لائنز ٹیسٹ سنٹرز پر فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کے تمام مراحل ( 29جولائی بدھ) کو بھی جاری ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران ازخود تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ سکیورٹی اور انتظامی انتظامات پر بھی مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ تمام مراحل منظم انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر اور ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے F-9 ٹیسٹ سنٹر میں اسلام آباد پولیس کی بھرتیوں کے سلسلے میں جاری فزیکل اور رننگ ٹیسٹ، سکیورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بھرتی کے تمام مراحل اپنی نگرانی میں مقررہ ضابطہ کار کے مطابق مکمل کروانے اور انتظامات کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔








