اسلام آباد پولیس کا تھانہ کوہسار اور تھا نہ بنی گا لہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے تھانہ کوہسار اور تھا نہ بنی گا لہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 112 افراد،203 گھروں،171 موٹر سائیکلوں اور74 گا ڑ یو ں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 36مشکوک افراداور12 مو ٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے تھانہ کوہسار اور تھا نہ بنی گا لہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 112 افراد،203 گھروں،171 موٹر سائیکلوں اور74 گا ڑ یو ں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 36مشکوک افراداور12 مو ٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژ ن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی تھانہ کو ہسار اورتھانہ بنی گا لہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 112 افراد،203 گھروں،171 موٹر سائیکلوں اور 74گا ڑ یو ں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 36مشکوک افراد اور 12 مو ٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار۔15″ پر فوری اطلاع دیں۔

مزید خبریں