اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن، 85 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ آپریشنز کرتے ہوئے 85 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا اور سخت حفاظتی اقدامات کے دوران تصدیق کے لیے 47 موٹر سائیکلیں تھانوں میں منتقل کر دیں۔

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ آپریشنز کرتے ہوئے 85 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا اور سخت حفاظتی اقدامات کے دوران تصدیق کے لیے 47 موٹر سائیکلیں تھانوں میں منتقل کر دیں۔پولیس حکام نے نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ یہ کارروائیاں شالیمار، کھنہ، سیکرٹریٹ، کورال، گولڑہ، بہارہ کہو، نون، لوہی بھیر اور رمنا تھانوں کی حدود میں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور زونل ایس پیز کی نگرانی میں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ موثر چیکنگ کو یقینی بنانے کے لیے لیڈی پولیس اہلکاروں نے بھی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 1164 افراد اور 679 گھرانوں کو چیک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران 113 دکانوں اور 63 ہوٹلوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 426 موٹر سائیکلوں اور 164 گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد اور موٹر سائیکلوں کو مزید تصدیق کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا اور ایک پستول کے ساتھ گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو بھی پکڑا گیا اور ان کے قبضے سے آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ موثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی دستے شہر بھر میں فعال طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس دوان سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہے، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔پولیس حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔