سلام آباد پولیس نے اپنے شہدا کے بچوں کے لیے خصوصی "جشن کرکٹ” ایونٹ کا اہتمام کیا جس سے وہ پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ براہ راست دیکھ اور خوشی اور جوش کے لمحات بانٹ سکیں گے۔اتوار کو پولیس حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ اس اقدام کا انعقاد آئی جی سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لیے جاری فلاحی اقدامات …
اسلام آباد پولیس کا شہدا کے بچوں کے لیے جشن کرکٹ کا اہتمام ،وہ پاک آسٹریلیا میچ براہ راست دیکھ سکیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے اپنے شہدا کے بچوں کے لیے خصوصی "جشن کرکٹ” ایونٹ کا اہتمام کیا جس سے وہ پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ براہ راست دیکھ اور خوشی اور جوش کے لمحات بانٹ سکیں گے۔اتوار کو پولیس حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ اس اقدام کا انعقاد آئی جی سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لیے جاری فلاحی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شہدا کے بچوں کو کرکٹ سٹیڈیم لے جایا گیا جہاں وہ میچ سے لطف اندوز ہوئے، یادگار لمحات گزارے اور کھیل کے متحرک ماحول کا تجربہ کیا۔تقریب کے دوران ایس پی ہیڈ کوارٹر پری گل ترین اور ڈائریکٹر سپیشل انیشیٹوز شمس الحق درانی بھی بچوں کے ہمراہ تھے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔آئی جی نے کہا کہ شہدا کے بچوں کی مسکراہٹیں فورس کے ہیروز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھنا ہمارے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا بدلہ کبھی نہیں چکایا جا سکتا، ان کے بچوں اور خاندانوں کی دیکھ بھال اسلام آباد پولیس کی ذمہ داری ہے۔آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس چاہتی ہے کہ شہید کا ہر بچہ اپنے تعلق کا مضبوط احساس محسوس کرے اور یہ جان سکے کہ ان کے والد قوم کے حقیقی ہیرو تھے۔








