اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 684افراد،226گھرانوں، 40ہوٹلوں،80 دکانیں،266موٹر سائیکلوں اور 101 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے ایک افغان شہری سمیت 37مشکوک افراد ،ایک گاڑی اور 25موٹرسائیکلوں کوتھانہ جات بھی منتقل کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-"15پر فوری اطلاع دیں۔