اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ 11:30 بجے دن سے 12:30 بجے دن تک وفاقی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق مذکورہ وقت کے دوران کلب روڈ، مری روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کو عارضی طور پر متبادل راستوں کی جانب موڑا جائے گا۔ شہریوں سے گزارش کی گئی …
اسلام آباد پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری،ساڑھے گیارہ تا ساڑھے بارہ بجے دن مختلف مقامات پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی،ترجمان
اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ 11:30 بجے دن سے 12:30 بجے دن تک وفاقی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق مذکورہ وقت کے دوران کلب روڈ، مری روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کو عارضی طور پر متبادل راستوں کی جانب موڑا جائے گا۔
شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ دورانِ سفر سری نگر ہائی وے اور اندرونی سروس روڈز کا استعمال کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ دشواری سے بچنے کے لیے شہری 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھ کر سفر کریں، ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ مزید معلومات یا کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔









