اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری مکمل کی گئی۔پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز ہسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کے کامیاب انعقاد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …
اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری مکمل کی گئی،ایگزیکٹو ڈائریکٹرپمز ڈاکٹر عمران سکندر

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری مکمل کی گئی۔پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز ہسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کے کامیاب انعقاد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سرجری کیلئے جدید ٹو مائی سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون مریضہ کا روبوٹک آپریشن کیا ۔ٹومائے نام کا روبوٹ چائنا میں بنایا گیا ہے ۔
ہمارا مشن یہ ہے کہ روبوٹک سرجری پورے پاکستان میں شروع کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ہمیں سپورٹ کر رہی ہے روبوٹک سرجری سے مریض کے بہت جلد صحتیاب ہونے کے امکانات ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پمز کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کی گئی ۔
کئی آپریشن ٹیکنیکل طریقے سے مشکل ہوتے ہیں جس میں روبوٹ کا سہارہ لیا جاتا ہے ،روبوٹک آپریشن سے مریض کو کم سے کم تکلیف ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل سرجری یورولوجی سرجی کے ڈاکٹرز نے اس آپریشن میں حصہ لیا ۔امید ہے کہ پمز میں مزید اس طرح کے کامیاب تجربے کیئے جائیں گے۔اس موقع پر پمز کے ماہر ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی شرکت کی۔








