اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے مسائل جلد حل کریں گے، وفاقی وزیر تعلیم کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت شعبہ تعلیم میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے مسائل جلد حل کریں گے ،وہ جانتے ہیں کہ کالجز میں بسوں ڈرائیورز اور پٹرول کی کمی کے مسائل میں اضافہ ہوا مگر اس کمی کو تین ماہ کے اندر پورا کردیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وفاقی نظامات تعلیم کے زیر اہتمام کلاس پنجم و ہشتم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے سفارش کے کلچر کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ہمیں میرٹ سے ہٹ کے کوئی کام نہیں کرنا چاہئے ۔تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر ،ڈی جی ڈاکٹر اکرام ملک ، پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی ،ایف ڈی ای کے ڈائریکٹرز اور والدین نے شرکت کی ۔ اول، دوئم ،سوئم پوزیشن والوں کو ایک لاکھ 75ہزار اور 50ہزار نقد انعامات دئیے گئے ۔

کلاس پنجم سے اربش فرقان علی شاہ کامران عریشہ عظیم ایشال مشعال کرن سمانہ مناحل تبسم زہرہ مومنہ جبکہ کلاس ہشتم سے زہرہ مبشرہ شاہد خان فیضان عرفان رحیم اللہ اعتزاز طفیل ولید نے انعامات حاصل کئے ۔علی ٹرسٹ سکول کے طلباء 53 سکالر شپ حاصل کر کےنمایاں رہے۔