اسلام آباد گرین فٹ بال ٹیم انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے بہاولپور روانہ ہو گی

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) اسلام آباد گرین فٹ بال ٹیم انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے بہاولپور روانہ ہو گی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اسلام آباد کی ٹیم 20 کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگی۔ اسلام آباد کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں گوادر اور ڈی آئی …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) اسلام آباد گرین فٹ بال ٹیم انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے بہاولپور روانہ ہو گی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اسلام آباد کی ٹیم 20 کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگی۔ اسلام آباد کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں گوادر اور ڈی آئی خان میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد کی ٹیم باآسانی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں جاری ہے جس میں 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور 20 رکنی ٹیم کا اعلان (آج) جمعہ کو کیا جائیگا۔

Leave a Reply