اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کئے ہیں‘ معاملہ قانون ڈویژن کو بھجوا دیا گیا ہے‘ اس کی سفارشات کی روشنی میں عمل کیا جائے گا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد …
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کئے ہیں‘ نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کئے ہیں‘ معاملہ قانون ڈویژن کو بھجوا دیا گیا ہے‘ اس کی سفارشات کی روشنی میں عمل کیا جائے گا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے اساتذہ کو مستقل کرنے کے لئے ایک سمری مئی میں وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی تھی لیکن اس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے فیصلہ آگیا جس میں تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا گیا جس کے بعد یہ سمری واپس کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ قانون ڈویژن کو بھجوایا گیا ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں اس حوالے سے عمل کیا جائے گا۔








