اسلام آباد ہائیکورٹ کا چین میں قیام پذیر پاکستانی طلبہ کے والدین کی محکمہ صحت کے حکام سے ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں قیام پذیر پاکستانی طلبہ کے والدین کی کابینہ سیکرٹری، وزیراعظم کے معاونین خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اور محکمہ صحت کے حکام سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو چین سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے دائر درخواست کی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔ دوران سماعت وزارت صحت …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں قیام پذیر پاکستانی طلبہ کے والدین کی کابینہ سیکرٹری، وزیراعظم کے معاونین خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اور محکمہ صحت کے حکام سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو چین سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے دائر درخواست کی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔ دوران سماعت وزارت صحت کے نمائندے نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ والدین کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔ وزارت خارجہ کے نمائندے نے کہا کہ چینی حکومت کی نئی رپورٹس آنی ہیں، اس کے بعد ہی کابینہ فیصلہ کرے گی، چیف جسٹس نے وزارت خارجہ کے نمائندے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آپ کے کام کوسراہتی ہے، والدین کو اقدامات سے مطمئن کریں۔ والدین کے وکیل نے دلائل دیئے کہ طلبہ اورحکومتی موقف میں فرق ہے، عدالت اس کیس میں حکم دے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سنگین صورتحال ہے، فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، یہ عدالت اور یہاں موجود کوئی بندہ ماہر نہیں جو اس مسئلے کا حل نکالے، عدالت صرف والدین کو مطمئن کرنے کے لئے درخواست سن رہی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ والدین کی جانب سے 4 رکنی وکلا ٹیم سیکرٹری کابینہ، معاونین خصوصی سمندر پارپاکستانیز اور وزارت صحت کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔ عدالت نے مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

مزید خبریں