اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی۔ 29 فروری (اے پی پی) اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا 13واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوسکا۔ قوانین کے مطابق میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔یکم مارچ بروز اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس …

راولپنڈی۔ 29 فروری (اے پی پی) اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا 13واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوسکا۔ قوانین کے مطابق میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔یکم مارچ بروز اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں صرف ایک میچ کھیلا جائے گا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں مدمقابل آئیں گی۔