سپیکرقومی اسمبلی کا پنجگور میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجگور میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعرات کو بیان میں انہوں نے آپریشن میں 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بہادری قابلِ تحسین ہے۔

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجگور میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعرات کو بیان میں انہوں نے آپریشن میں 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بہادری قابلِ تحسین ہے۔

قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے،دہشتگردی کے خاتمے کےلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں امن دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم اور سکیورٹی اداروں کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے۔