سٹار کھلاڑی ونیسیئس کے بغیر بھی ریال میڈرڈ کی دھواں دار فتح، سیویلا کو 1-4 سے ہرا دیا

ریال میڈرڈ نے سٹار کھلاڑی ونیسیئس جونیئر کی عدم موجودگی کے باوجود شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی فٹ بال لیگ میں سیویلا کو 1-4 سے شکست دے دی۔ای ایس پی ای کے مطابق یہ ریال میڈرڈ کی سپینش لیگ لالیگا میں ساتویں فتح ہے۔ اس کامیابی کے بعد ریال میڈرڈ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست بارسلونا سے 6 پوائنٹس پیچھے رہ گئی ہے۔ دونوں روایتی حریف آئندہ ہفتے سیزن کے …

میڈرڈ۔19اکتوبر (اے پی پی):ریال میڈرڈ نے سٹار کھلاڑی ونیسیئس جونیئر کی عدم موجودگی کے باوجود شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی فٹ بال لیگ میں سیویلا کو 1-4 سے شکست دے دی۔ای ایس پی ای کے مطابق یہ ریال میڈرڈ کی سپینش لیگ لالیگا میں ساتویں فتح ہے۔ اس کامیابی کے بعد ریال میڈرڈ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست بارسلونا سے 6 پوائنٹس پیچھے رہ گئی ہے۔ دونوں روایتی حریف آئندہ ہفتے سیزن کے پہلے ال کلاسیکو میں آمنے سامنے ہوں گے۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے اردا گولر نے 30ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ کیلین ایمباپے نے کچھ ہی دیر بعد دوسرا گول کر کے برتری دگنی کر دی۔ کیلین ایمباپے نے 63ویں منٹ میں پنالٹی پر اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول بھی سکور کیا۔ سیویلا کے مانو بوئینو نے 80ویں منٹ میں خسارہ کم کیا، تاہم یان دیوماندے نے اختتام سے 8 منٹ قبل گول کر کے ریال میڈرڈ کی فتح یقینی بنا دی۔ ونیسیئس جونیئر 4 میچوں کی پابندی کے باعث اس مقابلے میں شریک نہیں ہوئے۔

اس فتح کے ساتھ ہی ریال میڈرڈ کے 9 میں سے 7 میچز میں کامیابی کے بعد 22 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ بارسلونا کی ٹیم سب سے زیادہ 27 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

 

مزید خبریں