لیبیا کے شہر زاویہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے۔شِنہوا کے مطابق یہ دھماکا طرابلس سے تقریباً 60 کلومیٹر مغرب میں واقع علاقے الحرشہ میں ہوا جہاں سکیورٹی تھریٹس کامبیٹنگ ایجنسی سے وابستہ ایک کیمپ میں مارٹر گولہ پھٹ گیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو سورمان جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حکام کی جانب …
لیبیا میں مارٹر گولہ پھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک،8 زخمی

مزید خبریں
طرابلس ۔19اکتوبر (اے پی پی):لیبیا کے شہر زاویہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے۔شِنہوا کے مطابق یہ دھماکا طرابلس سے تقریباً 60 کلومیٹر مغرب میں واقع علاقے الحرشہ میں ہوا جہاں سکیورٹی تھریٹس کامبیٹنگ ایجنسی سے وابستہ ایک کیمپ میں مارٹر گولہ پھٹ گیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو سورمان جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔








