نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ آمد پر شام کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی کا خیرمقدم کیا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ آمد پر شام کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ آمد پر شام کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی کا خیرمقدم کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ بالمشافہ ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جن میں پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے راستے تلاش کیے جائیں گے۔ یہ دورہ تقریباً دو دہائیوں کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان وزیر خارجہ کی سطح پر پہلا دورہ ہے۔








