نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے شام کے وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں شامی وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے ملاقات کی

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں شامی وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق خوشگوار اور تعمیری ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور شام کے درمیان گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا اعادہ کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔