اسلام امن، برداشت اور اخوت کا درس دیتا ہے ،موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسلام امن، برداشت اور اخوت کا درس دیتا ہے ،موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں قاضی عبد القدیر خاموش چیئرمین مسلم کرسچن فیڈریشن …

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسلام امن، برداشت اور اخوت کا درس دیتا ہے ،موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں قاضی عبد القدیر خاموش چیئرمین مسلم کرسچن فیڈریشن انٹرنیشنل ، کتاب ڈاکٹر عبد القادر الجزائری اے ٹرو لیڈر کے مصنف جون ڈبلیو کیسر، ادارہ امن و تعلیم کے سرپرست ڈاکٹر سید اظہر حسین اور سید اسامہ اجمل قاسمی چیئرمین پاکستان پیس کونسل بھی شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بین المذاہب ہم آہنگی، قومی اتحاد اور معاشرتی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام مکاتبِ فکر کو متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے زور دیا کہ مذہبی شخصیات اور دینی جماعتیں محراب و منبر کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کریں اور قوم میں انتشار پیدا کرنے والے عناصر کے عزائم ناکام بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

وفد کے قائد علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے گورنر خیبرپختونخوا کی قومی یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئےکاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذہبی قیادت معاشرے میں امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گی۔