اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج پرحملے میں دہشت گرد لوگوں کویرغمال بناناچاہتے تھے، بھارت بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مسلسل کوشش کرتا چلا آرہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام ہو۔ بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ …
اسٹاک ایکسچینج پرحملہ کرنے والے دہشت گرد لوگوں کویرغمال بناناچاہتے تھے، بھارت بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہا ہے، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج پرحملے میں دہشت گرد لوگوں کویرغمال بناناچاہتے تھے، بھارت بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مسلسل کوشش کرتا چلا آرہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام ہو۔ بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کوبھی متاثرکررہا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی کوبھی بھارت سے متعلق آگاہ کرچکا ہوں۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پرحملےمیں دہشت گرد لوگوں کویرغمال بنانا چاہتے تھے۔پاکستانی جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کوناکام بنایا۔ بھارت اندرونی انتشارسے توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کرارہا ہے۔ بھارت دنیاکی توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کے واقعا ت چاہتاہے۔ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرپرعالمی توجہ بڑھنے پربھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا۔








