معاون فاؤنڈیشن کے وفد کی چیئرمین نیوٹیک انجینئر قمر الاسلام راجہ سے ملاقات

معاون فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے چیئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ سے نیوٹیک ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):معاون فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے چیئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ سے نیوٹیک ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس دوران فنی و پیشہ وارانہ تعلیم اور تربیت کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ اور ہنرمندی کی ترقی سے متعلق اقدامات کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند بنانے اور فنی و پیشہ وارانہ تربیت کے شعبے میں مشترکہ اقدامات کے ذریعے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔