لاہور۔26جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اہم اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے درمیان باہمی مشاورت سے پی ایچ ایف الیکشن مشترکہ طور پر کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان شیخ آفتاب …
اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں پی ایچ ایف الیکشن مشترکہ طور پر کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔26جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اہم اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے درمیان باہمی مشاورت سے پی ایچ ایف الیکشن مشترکہ طور پر کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان شیخ آفتاب احمد، انجم عقیل خان، خواجہ اظہار الحسن، مہرین بھٹو اور شہلا رضا نے شرکت کی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نمائندگی سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خان، اولمپین شہباز احمد سینئر اور ظاہر شاہ نے کی جبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ اور جوائنٹ سیکرٹری امجد گل اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں کلب اسکروٹنی، پی ایچ ایف الیکشن اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پی ایچ ایف کے انتخابات پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن مل کر منعقد کریں گے۔پی ایچ ایف عہدیداران نے اسٹینڈنگ کمیٹی کو شفاف انتخابات کے انعقاد، آن لائن کلب رجسٹریشن اور دیگر انتظامی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس پر اسٹینڈنگ کمیٹی نے اعتماد کا اظہار کیا۔
کمیٹی نے پی ایچ ایف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن باہمی تعاون سے شفاف، منصفانہ اور آئینی انداز میں الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔








