کراچی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) ریڈ منی گروپ ایجنسی ملائشیا کے بازو انٹرنیشنل فنانس نیوز (آئی ایف این) کی جانب سے منعقد کئے گئے ایک پول کے تحت ووٹنگ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اسلامی مالیات کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار دیا گیا ہے۔ بدھ کو مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک قبل ازیں 2015ءمیں بھی یہ ایوارڈ جیت چکا …
اسٹیٹ بینک کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف، ووٹنگ میں اسے اسلامی مالیات کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار دیا گیا

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) ریڈ منی گروپ ایجنسی ملائشیا کے بازو انٹرنیشنل فنانس نیوز (آئی ایف این) کی جانب سے منعقد کئے گئے ایک پول کے تحت ووٹنگ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اسلامی مالیات کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار دیا گیا ہے۔ بدھ کو مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک قبل ازیں 2015ءمیں بھی یہ ایوارڈ جیت چکا ہے، یہاں یہ بیان کرنا اہمیت کا حامل ہے کہ 2016ءمیں پاکستان کو Edbiz کنسلٹنگ لمیٹڈ، برطانیہ کی جانب سے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ (وکالتی ایوراڈ)دیا گیا تھا۔ یہ گذشتہ برسوں کے دوران ملک میں اسلامی مالیاتی صنعت کی پائیدار ترقی کے لئے مضبوط بنیادیں رکھنے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے پختہ عزم اور وابستگی کا اعتراف ہے۔ 2002ءمیں دوبارہ متعارف کرائے جانے کے بعد سے اسلامی بینکاری کی صنعت میں خاصی نمو ہوئی ہے۔ آخر ستمبر 2017ءتک اثاثوں کے لحاظ سے اسلامی بینکاری کا حصہ 11.9 فیصد اور ڈیپازٹس میں حصہ 13.7 فیصد ہے جبکہ ملک بھر میں اس کا نیٹ ورک 2,368 برانچوں پر مشتمل ہے۔ آئی ایف این نے پول کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے اسلامی بینکاری کے شعبے کی تعمیر نو میں متاثر کن عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور اس صنعت کو مضبوط تعاون اور گہری بنیادوں کی تعمیرمیں اعانت کی جن پر اب یہ صنعت کھڑی ہو سکتی ہے۔








