کیلین ایمباپے کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈنے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے دوسرے میچ میں ریال سوسیڈاڈا کو ہرا دیا۔
کیلین ایمباپے کی ہیٹ ٹرک،سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈ نے ریال سوسیڈاڈکو 1-4گول سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔27اگست (اے پی پی):کیلین ایمباپے کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈنے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے دوسرے میچ میں ریال سوسیڈاڈا کو ہرا دیا۔
ای ایس پی این کے مطابق ریال میڈرڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریال سوسیڈاڈ کی ٹیم کو 1-4 گول سے ہرا دیا۔ریال میڈرڈ کی جانب سےکیلین ایمباپے نے 3 جبکہ ونیسیئس جونیئر نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں مسلسل دوسری فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر 6پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعرات کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں سینٹیاگو برنابیو میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ اور ریال سوسیڈاڈ کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں ریال میڈرڈ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ریال سوسیڈاڈ کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔کیلین ایمباپے کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈنےہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ہے۔ ریال سوسیڈاڈ کی جانب سے واحد گول لوکا سوچیچنے میچ کے 44ویں منٹ پر سکو کیا۔فاتح ریال میڈرڈ کی ٹیم لیگ میں اپنا تیسرا میچ 5 ستمبر کو سیویلا میں کھیلے گی۔








