اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات،سیاسی سمیت دیگر امور پر بات چیت

لاہور۔18 اگست (اے پی پی )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کے روز گورنر ہاو¿س لاہور مےںقائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی،اس موقع پرسیاسی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ، دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کے دوران ملک میں زرعی شعبہ کی ترقی پر زور دیا گیا ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں قومی اسمبلی کی طرز پر زرعی کمیٹی قائم کی جائے تاکہ زراعت کے شعبہ کو فروغ دیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کی ترقی پر معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں اصلاحات لانے سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر قائمقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاق کی طرز پرپنجاب میں بھی شعبہ زراعت کی ترقی پر توجہ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،گزشتہ دو ادوار کے دوران 10 سالوں میں زراعت کے شعبہ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ میں زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی کمیٹی کے قیام سے شعبہ زراعت کی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔