اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ غریب، نادار اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے اس کا ر خیر میں حصہ لینے والے افراد قابل ستائش ہیں اور وہ نا صرف اپنی دنیا بلکہ اپنی آخرت کو بھی سنوار رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ غریب، نادار اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے اس کا ر خیر میں حصہ لینے والے افراد قابل ستائش ہیں اور وہ نا صرف اپنی دنیا بلکہ اپنی آخرت کو بھی سنوار رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کے دوران کیا جنہو ں نے جمعہ کے روز پا رلیمنٹ ہاﺅس میں اسپیکر سے ملاقات کی۔ اسپیکر نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی ملک میں غریب اور نادار لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی طرز پر ملک کے تمام صوبوں میں ماڈل ویلیجز قائم کئے جائیں گے جہاں خصوصی اور ضرورتمند افراد، بیو اﺅں، یتیموں اور سٹریٹ چلڈرن کو تعلیم، صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان ویلیجز کو ’پاکستان ویلفیرویلیجز‘ کا نام دیا گیا ہے اور ان کے قیام کے لئے کنسورشیم بنایا گیا ہے جس میں 50 سے زیادہ رفاعی ادارے شامل ہیں اور اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی طرف سے نادار اور مفلس افرا د کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں شیلٹر ہومز کے قیام کو سراہا اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اپنے ٹنڈوو الہٰ یار میں راشد آباد اور میرپور آزاد کشمیر میں دوروں کا ذکر کرتے ہوئے وہاں پر رفاعی اداروں کی طرف سے قا ئم یتیم، بے سہارا اور خصوصی بچوں کے لیے قائم اداروں میں دی جا نے والی تعلیم کے معیار اور دیگر سہولیات کی تعریف کی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بے سہارا افراد اور محروم طبقات کی مدد کے حوالے سے سپیکر کے جذبات کوسراہتے ہوئے ماڈل ویلجز کے قیام کے سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اسپیکر کو بتایا کہ وہ وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر بی آئی ایس پی پراجیکٹ کے علاوہ خصوصی افراد کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملک بھر میں مُستحق افراد کے نئے سرو ے کررہی ہے جو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک ہونگے اور کا رڈ جا ری کر نے سے پہلے مستحقین کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کو مدد فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں حکومت بی آئی ایس پی کو مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ اس مو قع پر فوکل پرسن ماڈل ویلجز نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو ماڈل ویلیجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply