اسی کروڑ افراد کو غربت سے نکالنا اقتصادی معجزہ ، چین اس حوالے سے اپنے تجربات پاکستان سے شیئر کرنے کو تیار ہیں،گلوبل ٹائمز

بیجنگ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم شروع کرنے کا منصوبہ ایک خوش آئند عمل ہے جس سے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔حالیہ عشروں کے دوران چین میں رونما ہونے والے اقتصادی معجزے کے تحت 800 ملین (80 کروڑ) افراد کو غربت سے نکالنے میں مدد ملی، اس حوالے سے چین اپنے …

بیجنگ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم شروع کرنے کا منصوبہ ایک خوش آئند عمل ہے جس سے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔حالیہ عشروں کے دوران چین میں رونما ہونے والے اقتصادی معجزے کے تحت 800 ملین (80 کروڑ) افراد کو غربت سے نکالنے میں مدد ملی، اس حوالے سے چین اپنے تجربات پاکستان سے شیئر کرنے کو تیار ہے۔معروف چینی روزنامے گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان غربت کے خاتمے کے حوالے سے چینی ماڈل سے استفادہ کرے گا، چین اس حوالے سے اپنے تجربات پاکستان سے شیئر کرنے اور ضروری معاونت کے لیے تیار ہے۔بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ملک میں اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے میں طاقتور انجن ثابت ہوسکتی ہے۔