اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

روم۔6مئی (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور آسٹریلین اوپن چیمپئن جینک سنر فٹنس مسائل کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ 22 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی نے اعلان کیا کہ وہ کولہے کی انجری کی وجہ سے آئندہ ہوم اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں سکیں گے ۔ جینک سنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک …

روم۔6مئی (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور آسٹریلین اوپن چیمپئن جینک سنر فٹنس مسائل کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ 22 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی نے اعلان کیا کہ وہ کولہے کی انجری کی وجہ سے آئندہ ہوم اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں سکیں گے ۔

جینک سنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کولہے کی انجری کے باعث گزشتہ ہفتہ کو شروع ہونے والے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کولہے کے مسائل کے بارے میں ڈاکٹروں اور ماہرین کے ساتھ دوبارہ بات کرنے کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ بدقسمتی سے میں اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ میں ہوم ایونٹ سے قبل صحت یاب نہیں ہو سکا کیونکہ یہ میرے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 81واں ایڈیشن کل منگل سے اٹلی کے دارالحکومت روم میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں