اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) اطالوی کمپنی لیونارڈو کے آٹھ رکنی کاروباری وفد نے منگل کو یہاں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون سے ملاقات کی،کمپنی کے سربراہ الیساندرو پروفوما وفد کی قیادت کر رہے تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کے بڑھتے ہوئے ساز گار ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت اور سرمایہ …
اطالوی کمپنی لیونارڈو کے آٹھ رکنی کاروباری وفد کی وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون سے ملاقات ، فریقین کا پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کے بڑھتے ہوئے ساز گار ماحول پر اطمینان کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) اطالوی کمپنی لیونارڈو کے آٹھ رکنی کاروباری وفد نے منگل کو یہاں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون سے ملاقات کی،کمپنی کے سربراہ الیساندرو پروفوما وفد کی قیادت کر رہے تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کے بڑھتے ہوئے ساز گار ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میںتعاون کو فروغ دینے کیلئے کاروباری تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ اطالوی کمپنی کے سربراہ نے وزیر خارجہ کو پاکستان میں قیام کے دوران مختلف حکومتی حکام اور نجی سیکٹر کے نمائندوں کیساتھ ہونے والے رابطوں اور ملاقاتوں کے بارے میں بھی بریف کیا۔ وفد تجارت اور سرمایہ کو فروغ دینے کے سلسلے میں پاکستان کے دو روزہ پر ہے۔








