اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):پاکستانی باؤلر اعزازالرحمان نے ایف-7 مرکز میں واقع لیزر سٹی باؤلنگ کلب میں کھیلی گئی پاک–چین دوستی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 جیت لی۔افضل اختر نے دوسری جبکہ دانیال اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ افتتاحی تقریب میں مصطفی حسن منسٹر اور ہیڈ آف مشن نائجیرین ایمبیسی، چن پینگ، قونصلر، چینی سفارتخانہ، ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام، سرپرست پاکستان ٹین پن باؤلنگ …
اعزازالرحمان نے پاک–چین دوستی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):پاکستانی باؤلر اعزازالرحمان نے ایف-7 مرکز میں واقع لیزر سٹی باؤلنگ کلب میں کھیلی گئی پاک–چین دوستی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 جیت لی۔افضل اختر نے دوسری جبکہ دانیال اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ افتتاحی تقریب میں مصطفی حسن منسٹر اور ہیڈ آف مشن نائجیرین ایمبیسی، چن پینگ، قونصلر، چینی سفارتخانہ، ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام، سرپرست پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن محمد امجد حسن قریشی، صدر اعجاز الرحمان، جنرل سیکرٹری کرنل (ر) کامران خالد جنجوعہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔
چیمپئن شپ کے دوران مختلف فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔ پاک–چین دوستی ٹین پن چیمپئن شپ کے دوستانہ مقابلوں میں اعزازالرحمان نے 217 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ افضل اختر 186 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور دانیال اعجاز 172 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح ہارون چوتھے اور محمد حسین چٹا پانچویں نمبر پر رہے۔چیمپئن شپ میں خواتین کے مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان اور چین سے 20، 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔








