بیجنگ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور ایلرچ نے سیمی فائنل میں سنتیاگو گونزالیز اور نیناد زیمنوچ کو شکست دی۔ چین میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار جوناتھن ایلرچ نے عمدہ …
اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چینگڈو اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور ایلرچ نے سیمی فائنل میں سنتیاگو گونزالیز اور نیناد زیمنوچ کو شکست دی۔ چین میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار جوناتھن ایلرچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی سنتیاگو اور ان کے سربین جوڑی دار نیناد زیمنوچ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔








