اعصام الحق قریشی کا فاتحانہ آغاز، شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

شنگھائی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور مارسن میٹکوسکی نے پہلے راﺅنڈ میں فرانسیسی جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ منگل کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار …

شنگھائی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور مارسن میٹکوسکی نے پہلے راﺅنڈ میں فرانسیسی جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ منگل کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار میٹکوسکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایڈرین منارینو اور اور بینوئٹ پیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

Leave a Reply