اعصام الحق قریشی کو جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں شکست کا سامنا

ٹوکیو ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جاپان میں جاری ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں پاکستانی سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے روسی جوڑی دار ڈینیئل کا مقابلہ روبن ہاس اور مٹوے مڈل کلوپ پر مشتمل ہالینڈ کی جوڑی سے …

ٹوکیو ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جاپان میں جاری ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں پاکستانی سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے روسی جوڑی دار ڈینیئل کا مقابلہ روبن ہاس اور مٹوے مڈل کلوپ پر مشتمل ہالینڈ کی جوڑی سے تھا جس میں ہالینڈ کی جوڑی نے شاندار ارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔