جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ

ٹوکیو۔26جون (اے پی پی):جاپان کے صوبے ایباراکی میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔شنہوا کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو آیا، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے …

ٹوکیو۔26جون (اے پی پی):جاپان کے صوبے ایباراکی میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔شنہوا کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو آیا، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔