لندن ۔ 07 جولائی (اے پی پی) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے پہلے راﺅنڈ میں کروشیا کے ڈینو مارکن اور انکے آسٹرین جوڑی دار ٹریسٹن ویسبورن کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں …
اعصام الحق ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

مزید خبریں
لندن ۔ 07 جولائی (اے پی پی) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے پہلے راﺅنڈ میں کروشیا کے ڈینو مارکن اور انکے آسٹرین جوڑی دار ٹریسٹن ویسبورن کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے ابتدائی راﺅنڈ میں پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے رومانیہ کے جوڑی دار فلورین مرجیا نے کروشیا کے ڈینو مارکن اور انکے آسٹرین جوڑی دار ٹریسٹن ویسبورن کو 4-6، 7-6(7-4)، 7-6(7-3) اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








