اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفسیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان قومی ترقی کے لیے نا گزیر ہیں یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کا بجٹ 21 ارب روپے سے بڑھا کر 35.5 ارب روپے کر دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو کامرہ میں ائیر یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں …
اعلی تعلیم یافتہ نوجوان قومی ترقی کے لیے نا گزیر ہیں،احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفسیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان قومی ترقی کے لیے نا گزیر ہیں یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کا بجٹ 21 ارب روپے سے بڑھا کر 35.5 ارب روپے کر دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو کامرہ میں ائیر یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان اور موجودہ حکومت کا وژن نوجوانون کو جدید علوم اور ہنر سے آراستہ کرنا ہے یہی بہترین مستقبل کی ضمانت ہے۔ موجودہ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کا بجٹ 21 ارب روپے سے بڑھا کر 35.5 ارب روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ چار سالوں کے دوران ہائر اجوکیشن کمیشن کا بجٹ 130 فیصد تک بڑھایا گیا۔حکومت نے تمام شہریوں کو اعلی تعلیم کے مساویانہ مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔








