افغانستان،مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ، 26 زخمی

افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کابل۔13جولائی (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان خالد سرحدی نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،حادثے کے تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔