وہاڑی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، وہاڑی میں 5 سوڈا واٹر پلانٹس کی انسپکشن،75 ہزار روپے کے جرمانے

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر گرمیوں کے سیزن میں ناقص مشروبات کی تیاری کے خلاف وہاڑی میں خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 5 سوڈا واٹر پلانٹس کی انسپکشن کی

وہاڑی۔جولائی (اے پی پی):ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر گرمیوں کے سیزن میں ناقص مشروبات کی تیاری کے خلاف وہاڑی میں خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 5 سوڈا واٹر پلانٹس کی انسپکشن کی،

جس کے دوران 150 لیٹر غیر معیاری مشروبات اور 20 کلو گرام مصنوعی مٹھاس تلف کر دی گئی، ایک واٹر پلانٹ کا پانی کا سیمپل فیل ہونے پر اصلاح تک اس کی پروڈکشن بند کر دی گئی جبکہ 4 سوڈا واٹر پلانٹس کو مجموعی طور پر 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائیاں مراد آباد میلسی، شرقی کالونی، 9/11، حاصل پور روڈ اور دیگر مقامات پر کی گئیں جہاں مشروبات کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس اور ایکسپائر فلیورز کے استعمال، فلنگ کے لیے بوتلوں اور ڈھکنوں کی ناقص صفائی اور صاف پانی استعمال نہ کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ مشروبات کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ سنگین جرم ہے اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں