کابل۔8فروری (اے پی پی):افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک رہائشی گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق گورنر کے دفتر نے اپنے بیان میں بتایاکہ واقعہ پولیس ڈسٹرکٹ 21 میں اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان سرد موسم کے دوران اپنے گھر کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر استعمال کر رہا تھا۔ گیس لیک ہونے کے …
افغانستان، کابل میں گیس سلنڈر دھماکے سے 8 افراد جاں بحق

مزید خبریں
کابل۔8فروری (اے پی پی):افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک رہائشی گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق گورنر کے دفتر نے اپنے بیان میں بتایاکہ واقعہ پولیس ڈسٹرکٹ 21 میں اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان سرد موسم کے دوران اپنے گھر کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر استعمال کر رہا تھا۔ گیس لیک ہونے کے باعث سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔







