"گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فن اور ثقافت کسی بھی معاشرے کی شناخت اور تہذیبی ورثے کی عکاس ہوتی ہیں، جبکہ فنکار اپنی تخلیقات کے ذریعے امن، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام عام کرتے ہیں۔”
فن اور ثقافت معاشروں کی شناخت اور تہذیبی ورثے کی عکاس ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فن اور ثقافت کسی بھی معاشرے کی شناخت اور تہذیبی ورثے کی عکاس ہوتی ہیں جبکہ فنکار اپنی تخلیقات کے ذریعے امن، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام عام کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نےاتوار کو اسلام آباد میں (PAXICO) میں منعقدہ "آورا اینڈ الکیمی” آرٹ نمائش کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر نے نمائش کا دورہ کیا اور وہاں آویزاں پینٹنگز، فن پاروں اور دیگر تخلیقی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فنکاروں کے کام کے اعلیٰ معیار کو سراہتےہوئے کہا کہ پاکستانی فنکارغیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ان کے فن پارے ملک کی ثقافت،تاریخ اور سماجی اقدار کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس نوعیت کی آرٹ نمائشیں نوجوان فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں اور ملک میں فنونِ لطیفہ کےفروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے آرٹ، ثقافت اور تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔تقریب کےاختتام پر گورنر خیبرپختونخوا نےکامیاب نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور شریک فنکاروں میں اسناد تقسیم کیں۔









