افغانستان ،کابل سے افغان شہری کاپاکستانی عسکری قیادت سےوالہانہ محبت کا اظہار

افغانستان کےدارالحکومت کابل سے افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سےوالہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ​سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغانستان کے بدتر حالات کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار دے دیا۔​وائرل ویڈیو میں افغان شہری کا کہنا تھا کہ ​عید کا تہوار ہے مگر لگتا نہیں کہ یہاں افغانستان میں کوئی عید ہے۔​افغان شہری بھوک و افلاس کا شکار ،بےانتہا بیروزگاری اور بارڈرز بھی بند ہیں۔

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):افغانستان کےدارالحکومت کابل سے افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سےوالہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ​سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغانستان کے بدتر حالات کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار دے دیا۔​وائرل ویڈیو میں افغان شہری کا کہنا تھا کہ ​عید کا تہوار ہے مگر لگتا نہیں کہ یہاں افغانستان میں کوئی عید ہے۔​افغان شہری بھوک و افلاس کا شکار ،بےانتہا بیروزگاری اور بارڈرز بھی بند ہیں۔

افغان شہری نے مزید کہا کہ ​افغانستان کے شہریوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔ انہوں نے ​فتنہ الخوارج کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں دینے پر طالبان رجیم کوبھی آڑے ہاتھوں لیا۔ افغان شہری نے کہا کہ ​ان دہشتگردوں کو افغان طالبان پاکستان کے حوالے کریں، کیونکہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں۔افغان شہری نے کابل سے کاغذ لہرا کر پاکستانی عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار بھی کیا۔