افغانستان ، ٹریفک حادثے میں چار بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

کابل ۔8جولائی (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ جوز جان میں مسافر وین آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے چار بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ٹریفک پولیس کے صوبائی منیجر شبیر احمد سعیدی نے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب صوبہ کے ضلع خواجہ دوکوہ میں مسافر وین آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس سے 8 افراد …

کابل ۔8جولائی (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ جوز جان میں مسافر وین آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے چار بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ٹریفک پولیس کے صوبائی منیجر شبیر احمد سعیدی نے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب صوبہ کے ضلع خواجہ دوکوہ میں مسافر وین آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شبیر احمد سعیدی نے کہا کہ نعشوں کو صوبائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔